برصغیر پاک و ھند کی معروف روحانی ہستی ولی کامل امام قطب العالمین و امام العارفین حضور حضرت سید جلال الدین حسین جہانیاں جہاں گشت بخاری رحمتہ اللہ علیہ کے سالانہ 660واں عرس مبارک تقریبات

احمدپورشرقیہ/اوچ شریف سے خبر شامل کرتے ہیں برصغیر پاک و ھند کی معروف روحانی ہستی ولی کامل امام قطب العالمین و امام العارفین حضور حضرت سید جلال الدین حسین جہانیاں جہاں گشت بخاری رحمتہ اللہ علیہ کے سالانہ 660واں عرس مبارک تقریبات کے پہلے روز فخر سادات بخاریہ سجادہ نشین درگاہ جلالیہ مخدوم سید زمرد حسین بخاری سئیں و ولی عہد شہزادہ مخدوم زادہ سید غلام حسن زمرد بخاری کثیر تعداد میں آپنے عقیدت مندوں، زائرین و مریدین کے ساتھ مزار شریف کو سندھل وعرق گلاب سے غسل مبارک دیا۔چادر پوشی فرمائی اور چراغاں کی رسم خاص ادا کی گئی ۔اس موقع پر زائرین و مریدین کلمہ طیبہ و درود شریف کے ساتھ حق جلال یا جلال کا بآواز بلند نعرہ لگاکر روحانی فیض پاتے رہے۔اس موقع پر مخدوم سید زمرد حسین بخاری نے آپنے بیان میں کہا کہ ہمیشہ اولیاء اللہ کرام کے آستانے لوگوں کے لیے رشدوہدایت کے مراکز ہیں۔ہم دنیا میں امن و رواداری چاہتے ہیں۔مظلوم کی مدد کرنا اور حق سچ کا فلسفہ جلال ہی احترام انسانیت کا احساس ہے۔اللہ پاک صدقے حضرت محمد مصطفٰی صل اللہ علیہ والہ والسلام وآل محمد صلی اللہ علیہ والہ والسلام و صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین و اولیاء کرام کے سرزمین پاکستان سمیت دنیابھر امن ،محبت و پیار اتحاد ویکجہتی کی فضا قائم فرمائے۔امت مسلمہ ایک ہوکر اسلام کی سربلندی کے لیے عملی اقدامات کرے۔اس موقع پروفیسر ڈاکٹر محمد الطاف ڈاھر جلالوی،مخدوم سید ارشد ترمذی خلیفہ و شجرہ نویس شمیم عباس،خلیفہ صابر حسین،خلیفہ اشفاق چنن کے علاوہ کثیر تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *