web counter پی ٹی آئی کے 32منحرف اراکین بارے بڑی خبر – 61News

پی ٹی آئی کے 32منحرف اراکین بارے بڑی خبر

کراچی(اوصاف نیوز)سٹی کاؤنسل میں ایک اور بڑی ہلچل سامنے آئی ہے۔ مئیر کراچی کے حمایت یافتہ 32 منحرف پی ٹی آئی ارکان سے پارٹی نے لاتعلقی کا اظہار کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف کراچی نے 32 ارکان سٹی کاؤنسل سے اظہار لاتعلقی کا خط مئیر کراچی کو ارسال کردیا۔

پی ٹی آئی کراچی کے جنرل سیکرٹری ارسلان خالد نے مئیر کراچی مرتضی وہاب کو خط بھیج دیا۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ 32 منحرف ارکان کی بنیادی رکنیت ختم کی جاچکی ہے۔ 32 منحرف ارکان میں اسد امان، صلاح الدین اسرار، امجد علی، عاصم حیدر کے نام شامل ہیں۔

اسلم خان نیازی، صنوبر فرحان، زبیر موسی، عبد الغنی، عزیز اللّہ، فرحان خان سے بھی پی ٹی آئی نے اظہار لاتعلقی کردیا ہے۔ متن میں مزید کہا گیا ہے کہ منحرف ارکان سے پاکستان تحریک انصاف کا تعلق نہیں۔ سرکاری خط و کتابت، عوامی حلقوں میں منحرف ارکان کا تعلق پی ٹی آئی سے نا جوڑا جائے۔ منحرف ارکان سٹی کاؤنسل کو آزاد ممبر سمجھا جائے۔ پی ٹی آئی نے ہر قسم کی غلط فہمی سے محفوظ رہنے کے باعث باقاعدہ مئیر کراچی کو خط ارسال کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *