عیدالاضحیٰ کے موقع پر پاکستانی قوم کو شاندار فتح کا تحفہ، نیپالی عوام کی جانب سے “عید مبارک”
کھٹمنڈو (اسپورٹس رپورٹر) – پاکستانی ریسلنگ کے درخشاں ستارے بلال آفریدی المعروف “دی کووو برینڈن” نے نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں ہونے والے ایک بین الاقوامی ریسلنگ ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی ریسلر کو شکست دے دی اور ری ای ڈبلیو ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن شپ کے ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کیا۔
یہ ایونٹ 7 جون 2025 کو عید الاضحیٰ کے مبارک دن منعقد ہوا، جس نے اس کامیابی کو ایک یادگار لمحہ بنا دیا۔ بلال آفریدی نے اپنی جیت کو پاکستانی قوم کے نام ایک عید کا تحفہ قرار دیا۔ ان کی جیت پر نیپالی عوام نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانیوں کو “عید مبارک” کہا، جو کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور محبت کی خوبصورت مثال ہے۔
“دی کووو برینڈن” کے نام سے مشہور بلال آفریدی اپنی دلیرانہ اور بھرپور فائٹنگ اسٹائل کی وجہ سے دنیا بھر میں جانے جاتے ہیں، اور اس جیت نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ پاکستان ریسلنگ کے میدان میں کسی سے کم نہیں۔
۔