بہترین ایٹمی و فوجی قوت کی بدولت دنیا میں پاکستان کی قدرومنزلت میں اضافہ ہوا۔ایس۔اے۔صہبائی

پاک بھارت جنگ نے ثابت کر دیا کہ پاکستان سے جو بھی ٹکرائے گا ہمیشہ کے لیے پاش پاش ہو جائے گا۔
مرکزی چیرمین جرنلسٹس ایسوسی ایشن أف پاکستان (رجسٹرڈ)

پنڈی گھیب (بیورو رپورٹ):
پاکستان کے 1998 کے ایٹمی دھماکے ایک تاریخی سنگ میل ہیں جس نے نہ صرف پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط کیا بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کو ایک نئے انداز میں تسلیم کرایا۔ 28 مئی 1998 کو پاکستان نے چاغی کے علاقے میں کامیابی کے ساتھ پانچ ایٹمی دھماکے کیے، جس سے نہ صرف پاکستان کا دفاعی موقف مستحکم ہوا بلکہ یہ ایک اہم پیغام تھا کہ پاکستان اپنی خود مختاری اور سالمیت کا بھرپور تحفظ کرے گا۔
حالیہ پاک بھارت جنگ نے ثابت کر دیا کہ پاکستان ایٹمی قوت کے ساتھ ساتھ اعلی فوجی قیادت ، ماہرانہ فورسز پر مشتمل لڑاکا طیاروں اور اٹامک ہتھیاروں سے لیس جدید ٹیکنالوجی سے أراستہ دنیائے اسلام کا سپہ سالار ملک ہے ۔پاکستان سے جو بھی ٹکرائے گا پاش پاش ہو جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار معروف ادیب صحافی ھیومن رائٹس ایکٹوسٹ و مرکزی چیرمین جرنلسٹس ایسوسی ایشن اف پاکستان ایس۔اے۔صہبائی نے میڈیا کو یوم تکبیر کے خصوصی پیغام میں کیا۔

انھوں نے 28مئی کے دھماکوں کو پاکستان کے مضبوط عزم کا عکاس قرار دیا اور اس نے نہ صرف دفاعی صلاحیتوں کو بہتر بنایا بلکہ اس وقت کے عالمی دباؤ کے باوجود پاکستان نے اپنی پوزیشن کو واضح کیا کہ وہ کسی بھی بیرونی خطرے کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہے۔

ان دھماکوں کے ذریعے پاکستان نے اپنی ایٹمی طاقت کا مظاہرہ کیا اور ایک نئے دور کا آغاز کیا، جس سے نہ صرف فوجی اعتبار سے بلکہ سیاسی اور عالمی سطح پر بھی پاکستان کا اعتماد مزید بڑھا۔ آج بھی ہم ان دھماکوں کو ایک سنگ میل کے طور پر یاد کرتے ہیں اور اپنی دفاعی قوتوں پر فخر محسوس کرتے ہیں جو ہر وقت وطن کی حفاظت کے لئے تیار ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *