احمد پور شرقیہ(پ ر)پروفیسر ڈاکٹر محمد الطاف ڈاھر جلالوی نے عیدالاضحٰی قربانی کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ 10 ذوالحجہ سے 10 محرم الحرام تک کا سفر ہی احترام آدمیت کا خوبصورت حقیقی قصہ ہے۔حکم رب جلال کی تکمیل سے بےپناہ محبت ایثار و قربانی،صبر و استقامت کا حضرت ابراہیم علیہ السلام وخاتم الرسل حضرت محمد مصطفٰی صل اللہ علیہ والہ والسلام و اہل بیت المقدس کا فلسفہ دین حق کی سربلندی ہی مضبوط ترین بنیاد ہی انسانیت کی بقاء و سلامتی ہے۔سرائیکی دھرتی امن و محبت اور تصوف سے مالا مال ہے۔اس خطے کے لوگوں کو دین حق کی طرف لانے والی ہستی شہنشاہ تجلیات وفیضان جد امجد جلال گنج اکبر منبع عرفان وبرکات حضور حضرت سید شیر شاہ جلال الدین حیدر سرخ پوش بخاری رحمتہ اللہ علیہ ہیں۔ان نیک بخاری سادات کی بدولت برصغیر پاک وہند میں شریعت محمدیہ صلی اللہ علیہ والہ والسلام و فلسفہ حسین جلال احترام آدمیت عام ہوا۔دنیا میں امن و خوشحالی کےلئے سب کو ایمانداری سے مل کر کام کرنا ہوگا۔انسانی معاشرتی زندگیوں میں اولیاء کرام کا نمایاں کردار رہا ہے۔صوفی ازم،تعلیم و تربیت جدید تحقیق و ٹیکنالوجی کی بدولت ہم روحانی،سماجی،اخلاقی،سیاسی ومعاشی ترقی حاصل کرسکتے ہیں۔دنیا میں امن و رواداری قائم کرنے کے لیے ہمیں نفرتیں ارو جنگی جرائم کو ختم کرنا ہوگا۔
10 محرم الحرام تک کا سفر ہی احترام آدمیت کا خوبصورت حقیقی قصہ ہے
