اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جولائی 2025ء ) جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاء الرحمان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور سے متعلق نیا دعویٰ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میری حسرت ہے کہ اے کاش وہ ویڈیوز ریلیز ہو جائیں جن میں آپ ’اُن‘ کے پیروں پر ہاتھ رکھ کر روتے ہوئے گڑ گڑا کر معافیاں مانگ رہے تھے، وہاں آپ صرف معافیاں ہی نہیں مانگ رہے تھے بلکہ اپنے لیڈر عمران خان، ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور ہمشیرہ علیمہ خان کو گالیاں دے رہے تھے۔رہنماء جے یو آئی ف نے الزام عائد کیا کہ آپ اپنی پارٹی کی لیڈر شپ کے خلاف جو زبان استعمال کر رہے تھے اور ’ان‘ کے پیروں پر ہاتھ رکھ کر کہہ رہے تھے کہ میں پی ٹی آئی کو تقسیم کروں گا، ان کے اندر دراڑیں ڈالوں گا، میں ان کی تمام حکمت عملیوں اور تحریک کو ناکام کروں گا، اسی لیے عمران خان کی رہائی کی تحریک کو آپ نے ناکام کیا، ورکرز کو اسلام آباد میں چھوڑ کر پشاور چلے گئے، جو شخص پارٹی کے لیڈر کا سودا کرتا ہے، لیڈرشپ کو گالیاں دیتا ہے اور تقسیم کی بات کرتا ہے وہ منافق ہوتا ہے۔
’کاش وہ ویڈیوز ریلیز ہو جائیں جن میں آپ ’اُن‘ کے پیروں پر ہاتھ رکھ کر روتے ہوئے معافیاں مانگ رہے تھے‘
