ماڈل ٹاؤن اے بہاولپور میں افطار پارٹی

احمدپورشرقیہ/بہاولپور (پ ر) گورنمنٹ صادق عباس گرائجوئٹ کالج ڈیرہ نواب صاحب احمد پور شرقیہ کے صدر شعبہ سرائیکی پروفیسر ڈاکٹر محمد الطاف ڈاھر جلالوی کے ساتھ ماہر علوم فلکیات و کلینکل سائیکالوجسٹ جام اسد لاڑ نے (حلقہ پی پی 236 وہاڑی) ہمدرد سماجی و سیاسی شخصیت نواب زادہ آمین خان خاکوانی،محمد اویس خان خاکوانی،گلریز خان خاکوانی اور محمد حسین خان خاکوانی کی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن اے بہاولپور میں افطار پارٹی میں خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر ڈاکٹر محمد الطاف ڈاھر جلالوی نے آپنی گفتگو میں کہا کہ روزہ گناہوں کی ڈھال اور تحمل و برداشت کا پیغام ہے۔رمضان المبارک کا مہینہ مسلمانوں کے لیے باعث برکت و رحمت ہے۔جام اسد لاڑ نے کہا آج ہمیں پھر سے ہر میدان میں کامیابی کے لیے دین اسلام کی تعلیمات پر عمل کرنا ہوگا۔علم وادب سے ہم ترقی حاصل کرسکتے ہیں۔آخر میں نواب زادہ آمین خان خاکوانی نے کہا نوجوان نسل کو اعلی تعلیم وتربیت حاصل کرنی چاہیے۔اپنے وطن عزیز سے محبت کے فلسفے کو عام کرنا چاہیے۔سرائیکی خطہ اولیاء اللہ کرام کی پر امن دھرتی ہے۔احترام آدمیت اور خلوص ہمارے اسلاف کا ورثہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *