فیصل مسجد اسلام آباد میں شہری افطاری پر کیسے ٹوٹ پڑے؟ ویڈیو وائرل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)رمضان میں جہاں مسلمان روزہ رکھتے ہیں اور عبادت کرکے اللہ سے اپنے گناہوں کی مغفرت طلب کرتے ہیں، وہیں ہر صاحب حیثیت مسلمان اپنی استطاعت کے مطابق زیادہ سے زیادہ روزہ داروں کو افطار کرانے کی کوشش کرتا ہے۔

رمضان کا مہینہ شروع ہوتے ہی سحری اور افطاری کا بھی زورشور سے اہتمام کیا جاتا ہے۔ مخیرافراد کی جانب سے اکثر مقامات پر دسترخوان لگائے جاتے ہیں جہاں کوئی بھی شخص مفت افطار ڈنر کھا سکتا ہے۔ یہ عوامی دسترخوان شاہراہوں، سڑکوں، عوامی مقامات، بس اسٹاپس پر لگائے جاتے ہیں جہاں رضا کار مفت افطار تقسیم کرتے ہیں۔ پاکستان کے مختلف علاقوں میں رمضان کے پورے ماہ کے دوران باقاعدگی کے ساتھ ہر روز دسترخوان سجتا ہے۔
ایسے ہی ایک افطاری کا اہتمام اسلام آباد کی شاہ فیصل مسجد میں کیا گیا جہاں افطاری کے دوران بدترین بد نظمی دیکھنے میں آئی۔ شہری کھانے پر عیجب و غریب انداز میں ٹوٹ پڑے۔ اس کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے گئے۔
فیصل خان لکھتے ہیں کہ یہ کوئی دوڑنے کا مقابلہ نہیں ہے بلکہ فیصل مسجد میں لوگ افطاری پر ٹوٹ پڑے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *