پتنگ باز سجنا جیت گئے،پولیس ناکام، ہو ائی فائرنگ،آسمان رنگین پتنگوں سے بھر گیا

راولپنڈی ( اے بی این نیوز   )راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں پتنگ بازی
پولیس اعلانات کے باوجود پتنگ بازی روکنے میں ناکام ۔
تھانہ وارث خان کی حدود ڈھوک کھبہ اورآریہ محلہ میں پتنگ بازی جاری۔
پولیس کے دعوے دھرے رہ گئے ،مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ بھی کی جارہی ہے۔
پولیس پتنگیں فروخت کرنےوالوں کو پکڑنے میں ناکام ہو گئی۔ قبل ازیں پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ بسنت کے موقع پر پتنگ بازی کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ۔ راولپنڈی : مختلف علاقوں سے 68 افراد گرفتار،سیکڑوں پتنگیں اور ڈوریں برآمد ۔
پولیس ٹیمیں شہر بھر میں پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن میں مصروف ہیں۔
جن عمارتوں سے پتنگ بازی کی گئی انکے مالکان کیخلاف بھی قانونی کارروائی کی جائیگی۔پتنگ بازی ہوائی فائرنگ قابل تعزیر جرائم ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

//madurird.com/4/8931211