web counter آصف زرداری ایوان صدر چھوڑیں گے تو وزیراعظم ہاؤس میں بیٹھیں گے،ناصر شاہ 61News

آصف زرداری ایوان صدر چھوڑیں گے تو وزیراعظم ہاؤس میں بیٹھیں گے،ناصر شاہ

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 13 جولائی2025ء)سندھ کے وزیر توانائی ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ صدر زرداری ایوان صدر چھوڑیں گے تو وزیراعظم ہائوس میں بیٹھیں گے۔وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعدخصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ صدر زرداری کہیں نہیں جارہے۔

اگر وہ ایوان صدر چھوڑیں گے تو وزیراعظم ہائوس میں بیٹھیں گے اور وزیراعظم پیپلزپارٹی کا ہوگا۔وزیرتوانائی سندھ نے کہاکہ حکومت کی دو تہائی اکثریت ہوگئی تو پہلے شوشہ چھوڑا گیا حکومت کی مدت دس سال کی جا رہی ہے، وہ بات ذہنوں میں نہ بیٹھی تو کہا گیا صدرزرداری کو تبدیل کیا جا رہا ہے، یہ بھی ناممکن ہے۔واضح رہے کہ کچھ دنوں سے آصف زرداری کو ایوان صدر سے نکالے جانیکی افواہیں زیر گردش ہیں تاہم حکومت اور اتحادیوں کی جانب سے مشترکہ طور پر ان افواہوں کی تردید کی گئی ہے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *