web counter لکی مروت، نامعلوم دہشتگردوں نے پنجاب جانے والی مین گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا 61News

لکی مروت، نامعلوم دہشتگردوں نے پنجاب جانے والی مین گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا

لکی مروت(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16جولائی 2025) لکی مروت  میں  نامعلوم دہشتگردوں نے پنجاب جانے والی مین گیس پائپ لائن کو نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا، دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی،پولیس کی بھاری نفری اور محکمہ کے حکام موقع پر پہنچ گئے، بتایا گیا ہے کہ تھانہ صدر کی حدود میں واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں گیس کی فراہمی متاثر ہوگئی۔واقعے کے بعد سکیورٹی اداروں نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نقصانات کے تخمینے اور مرمت کا کام جلد شروع کیا جائے گا، جبکہ پائپ لائن کی حفاظت کیلئے سکیورٹی اقدامات مزید سخت کئے جا رہے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق اس سے قبل بھی یہ پائپ لائن کئی مرتبہ اڑائی جا چکی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی لکی مروت پولیس کا کہنا ہے کہ مین گیس پائب لائن پھٹنے سے پنجاب کو گیس کی سپلائی معطل ہوگئی تھی جبکہ پولیس اور گیس کے حکام جائے وقوعہ پر پہنچ کر دوبارہ مرمتی کا کام شروع کردیا تھا۔حملے میں ملوث افراد کی شناخت اور گرفتاری کیلئے تحقیقات جاری تھیں۔ حکام نے اس حملے کی مذمت کی تھی جس کا مقصد خطے کو غیر مستحکم کرنا اور توانائی کی فراہمی میں خلل ڈالنا تھا۔ ایک ہفتے قبل اسی مقام پر دہشتگردوں نے پنجاب جانی والی پائپ لائن دھماکے سے اڑا دیا تھا جبکہ اس سے قبل بھی مختلف مقامات پر گیس لائن جو دھماکہ خیز مواد سے اڑا چکے تھے پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی تھیں۔اس پائپ کو اس سے قبل بھی کئی مرتبہ بارودی مواد سے اڑایا گیا تھا چونکہ یہ پائپ لائن ویرانوں اور غیر آباد علاقوں میں بچھائی گئی ہے اس لئے تخریب کاری کے ایسے واقعات پیش آتے تھے۔لکی مروت کے ضلعی پولیس افسر کے اسسٹنٹ ترجمان قدرت اللہ نے بتایا تھا کہ دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی اور اس سے بڑے پیمانے پر گیس کا اخراج ہواتھا تورواہ موسمی ندی کے علاقے میں پائپ لائن پر حملہ کیا گیا تھا۔اسسٹنٹ ترجمان کایہ بھی کہنا تھا کہ دھماکے کے فورابعد سیکیورٹی فورسز جائے وقوع پر پہنچ گئیں تھیں جنہوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا تھا انہوں نے مزید کہا کہ آگ پر قابو پانے اور نقصان کی حد کا اندازہ لگانے کیلئے ہنگامی ٹیموں کو بھی متحرک کر دیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *