web counter پنجاب میں چینی کی قیمت 205 تک پہنچ گئی لیکن نہ کوئی چھاپے ہیں نہ ہوئی جرمانہ 61News

پنجاب میں چینی کی قیمت 205 تک پہنچ گئی لیکن نہ کوئی چھاپے ہیں نہ ہوئی جرمانہ

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جولائی 2025ء ) سینئر صحافی نے دعوٰی کیا ہے کہ مریم نواز کے 8 رشتے داروں کی شوگر ملیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں چینی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہونے کے بعد سینئر صحافی کی جانب سے اہم انکشاف کیا گیا ہے۔ سینئر صحافی ماجد نظامی کے مطابق حکومتی اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں چینی 164 کی بجائے 205 روپے کلو تک فروخت جاری لیکن صوبے میں سناٹا، نہ کوئی جرمانے نہ چھاپے۔کسانوں کو بھاشن دینے والے وزیر مشیروں کو چپ لگ گئی، بات کریں گے تو نوکری سے جائیں گے۔ کیونکہ وزیراعلی مریم نواز کے قریبی رشتے داروں کی 8 شوگر ملز ہیں۔ ماجد نظامی نے مزید انکشاف کیا ہے کہ ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال میں چینی کی قیمت میں %29 اضافہ ہوا ہے یعنی 55 روپے کلو مہنگی ہوئی ہے۔

اس معاملے پر ن لیگی، پیپلز پارٹی کے حکومتی عہدیدار مکمل سکتے میں ہیں کیونکہ صدر زرداری کے دوست انور مجید کی 9 شوگر ملز جبکہ شہباز شریف، مریم نواز کے رشتے داروں کی 8 شوگر ملز ہیں۔دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف کے قریبی ساتھی اور سابق پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد نے بھی حکومت کے چینی درآمد کرنے کے فیصلے پر سوالات اٹھا دیئے۔ اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چینی کی 30 کروڑ ڈالر کی درآمد عوامی مفاد میں نہیں لہٰذا اس کا فوراً جائزہ لیا جائے، عام آدمی چینی کا بڑا صارف نہیں بلکہ اصل فائدہ خوراک و مشروبات کی صنعت کو ہے۔سابق پرنسپل سیکریٹری نے کہا کہ پہلے چینی کی برآمد کی اجازت دی اور اب صنعتکاروں کو فائدہ پہنچانے کیلیے درآمد؟ فی کس چینی کا استعمال سالانہ 28 کلو گرام ہے اصل مسئلہ مافیا کا کردار ہے، یہ انسانی صحت کیلئے خطرناک ہے، قیمتی زرمبادلہ اس پر خرچ کیوں کیا جا رہا ہے؟۔ فواد حسن فواد کہتے ہیں کہ حکومت کی قیمتوں پر کنٹرول میں ناکامی درآمد کی دلیل نہیں بن سکتی، عام آدمی نہ مشروبات خرید سکتا ہے اور نہ مٹھائیاں پھر ان کے نام پر درآمد کیوں؟ برآمد کی اجازت دینے پر کیا کوئی جواب دہ ہوگا؟ چینی مافیا، بروکرز اور ذخیرہ اندوزی کی تحقیقات کب ہوں گی؟ کیا ایف بی آر نے پچھلے 5 سال میں چینی کی صنعت کے منافع پر ٹیکس لیا؟ ایف بی آر صرف شوگر سیکٹر کے منافع پر 35 فیصد ٹیکس لے تو خسارہ کم ہو سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *