web counter وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی آج ایران کے سرکاری دورے پر تہران پہنچیں گے 61News

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی آج ایران کے سرکاری دورے پر تہران پہنچیں گے

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی آج ایران کے سرکاری دورے پر تہران پہنچیں گے۔

وزیر داخلہ زائرین اور سرحد کے حوالے سے کل تہران میں منعقدہ سہ ملکی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ اس دورے کے دوران وہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے بھی ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ زائرین، بارڈر اور دیگر متعلقہ مسائل کے حل کے لیے پاکستان کی درخواست پر تہران میں پاکستان، ایران اور عراق کے وزرائے داخلہ کی سہ ملکی کانفرنس کا انعقاد ہو رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *