web counter اداکارہ حمیرا اصغر کی موت: رشتہ دار کی ویڈیو نے معاملے کو نیا رخ دے دیا 61News

اداکارہ حمیرا اصغر کی موت: رشتہ دار کی ویڈیو نے معاملے کو نیا رخ دے دیا

کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ حمیرا اصغر کی اچانک موت کے بعد اب ایک نئی ویڈیو نے معاملے کو متنازع اور سنجیدہ بنا دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں ان کی قریبی رشتہ دار (بھابھی) نے حمیرہ کے خاندان پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں، جنہوں نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ کو قتل کیا گیا ہو سکتا ہے۔

ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حمیرا اصغر مالی اور ذہنی طور پر شدید دباؤ کا شکار تھیں۔ ان کی بھابھی کے مطابق، حمیرہ نے بارہا اپنے خاندان سے مدد مانگی مگر انہیں مسلسل نظر انداز کیا گیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حمیرہ کے بھائی، نوید اصغر نے انہیں گھر سے نکال دیا تھا اور ان کے جائیداد میں سے حصہ بھی نہیں دیا گیا۔

بھابھی نے یہ بھی بتایا کہ اداکارہ نے اپنی والدہ سے مالی مدد مانگی تھی، مگر انہیں انکار کا سامنا کرنا پڑا۔ ویڈیو میں کہا گیا کہ حمیرا کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اچانک بند ہوگئے تھے اور ان کے فون کالز کا بھی کوئی جواب نہیں آ رہا تھا، جس پر خدشات مزید بڑھ گئے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل حمیرا اصغر کی لاش ان کے کراچی کے فلیٹ سے ملی تھی۔ ابتدائی طور پر پولیس نے اسے قدرتی موت قرار دیا تھا، تاہم اب منظر عام پر آنے والی اس ویڈیو نے معاملے کو ایک نیا اور سنگین رخ دے دیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش جاری ہے اور اب یہ ویڈیو بھی تحقیقات کا حصہ بن سکتی ہے۔ عوامی حلقوں اور میڈیا میں اس معاملے پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے، اور مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ اداکارہ کی موت کے پیچھے اگر کوئی سازش ہے تو حقائق جلد سامنے لائے جائیں اور انصاف یقینی بنایا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *