حمیرا اصغر ہماری بچی ہے اور۔۔ تدفین کے انتظامات مکمل ! چچا نے میڈیا سے کیا کہا؟

“حمیرا ہماری بچی ہے۔ اس کی شادی نہیں ہوئی۔ ایک چھوٹی بہن ہے جو ذہنی طور پر بیمار ہے۔ ایک بڑی بہن ہے اس کی بھی شادی نہیں ہوئی۔ 2 بھائی ہیں جبکہ ماں باپ دونوں حیات ہیں”

یہ کہنا ہے حمیرا اصغر کے چچا محمد علی کا جو بھتیجی کی تدفین میں شرکت کے لئے قبرستان میں موجود تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی پر تہمت نہیں لگانی چاہیے ایک دن سب کو مرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا اس وقت سوشل میڈیا پر ہما اصغر نامی خاتون جو افواہیں پھیلا رہی ہیں ان کا حمیرا کے کیس سے کوئی تعلق نہیں۔ وہ حمیرا اصغر کے بھائی کی بیوی ہیں البتہ کراچی میں رہتی ہیں۔

واضح رہے چند روز پہلے کراچی کے علاقے ڈیفنس کے فلیٹ سے ملنے والی مہینوں پرانی حمیرا اصغر کی لاش کی تدفین آج لاہور میں کی جارہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *