12گھنٹوں میں شدید بارش اورآندھی کی پیشین گوئی،اربن فلڈنگ، طغیانی،لینڈسلائیڈنگ کا خطرہ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز       )آئندہ 12گھنٹوں کےدوران اسلام آبادمیں بارش اورآندھی کاامکان،این ڈی ایم اے کے ترجمان نے ہدایات جاری کی ہیں کہ متعلقہ ادارے حساس علاقوں میں ایمرجنسی مشینری اورآلات کی بروقت دستیابی یقینی بنائیں۔
میانوالی،خوشاب،فیصل آباد،اوکاڑہ،ساہیوال اورملتان میں موسلادھاربارش کاامکان ہے۔ بارشوں کےباعث پنجاب کےشہری علاقوں میں ممکنہ طورپرسیلابی صورتحال کاخدشہ۔ ژوب،قلعہ سیف اللہ،لورالائی،بارکھان،زیارت اورڈیرہ بگٹی میں بھی موسلادھاربارش کاامکان۔
شدیدبارشوں سےاربن فلڈنگ اورسلائیڈنگ کابھی خطرہ ہے۔ بارشوں کےباعث مقامی ندی نالوں میں پانی کےبہاؤمیں اضافے کاخدشہ۔ سیاح گلیشیئرکےقریبی علاقوں میں نہ جائیں،تصاویر بنانےیاٹریکنگ سےگریزکریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *