web counter بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے 61News

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے کنگ خان، اداکار شاہ رخ خان ممبئی میں فلم ’کنگ‘ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شوٹنگ کے دوران شاہ رخ خان کو کمر میں چوٹ آئی ، علاج کے لیے امریکا روانہ کر دیا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز نے شاہ رخ خان کو ایک ماہ کا آرام تجویز کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کنگ خان کی چوٹ کی تفصیلات ابھی تک پوشیدہ رکھی گئی ہیں تاہم ان کو پٹھوں کی چوٹ سامنا کرنا پڑ رہا ہے جو زیادہ سنگین نہیں ہے۔
اطلاعات کے مطابق شاہ رخ خان ستمبر میں فلم ’کنگ‘ کی شوٹنگ دوبارہ شروع کریں گے، کیونکہ ڈاکٹرز نے انہیں مکمل طور پر صحت یاب ہونے کا مشورہ دیا ہے۔ اس دوران جولائی اور اگست میں طے شدہ تمام شوٹنگ شیڈولز منسوخ کر دیے گئے ہیں۔

کنگ فلم کی ہدایت کاری سدھارتھ آنند کر رہے ہیں، جس میں شاہ رخ خان علاوہ دیپیکا پڈوکون، انیل کپور، جیکی شروف، ابھیشیک بچن، سہانا خان اور ارشد وارثی جیسے مشہور اداکار بھی شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *