سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

لاہور(ویب ڈیسک ) ملک بھر آج سونے کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کا اضافہ ہو گیا۔

سرکاری خبر رساں ادارےکے مطابق آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ 24 قیراط فی تولہ خالص سونے کی قیمت 3 ہزار 200 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 54 ہزار 700 روپے تک جا پہنچی۔

اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونا 2 ہزار 744 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 4 ہزار 98 روپے کا ہو گیا جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونے کے نرخ 2 ہزار 515 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 78 ہزار 766 روپے ریکارڈ کیے گئے۔

ادھر، فی تولہ اور 10 گرام چاندی کے نرخ 10 روپے اور 8 روپے اضافے سے بالترتیب 3 ہزار 851 روپے اور 3 ہزار 301 روپے ہو گئے۔

ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 32 ڈالر بڑھ کر 3 ہزار 324 ڈالر ہو گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *