ملک ریاض کو عدالتوں میں سنگین مقدمات کا سامنا، اشتہاری قرار، ریڈ وارنٹ جاری

معروف کاروباری شخصیت ملک ریاض کو پاکستان کی عدالتوں میں متعدد قانونی مقدمات کا سامنا ہے، جن میں مالی بدعنوانی اور فراڈ جیسے سنگین الزامات شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق ملک ریاض کو عدالتی سمن کی بارہا عدم تعمیل پر اشتہاری مجرم قرار دیا جا چکا ہے، جب کہ ان کے خلاف ریڈ وارنٹ بھی جاری کیے جا چکے ہیں۔

قانونی دستاویزات کے مطابق ملک ریاض پر دھوکا دہی اور فراڈ میں ملوث ہونے کا الزام ہے، جس کے باعث وہ ریاستِ پاکستان اور عوام کے اربوں روپے کے مقروض قرار دیے گئے ہیں۔

عدالتی حلقوں کا کہنا ہے کہ ملک ریاض کے خلاف مقدمات مکمل طور پر قانونی نوعیت کے ہیں، جن کا فیصلہ صرف اور صرف عدالتوں کے دائرۂ اختیار میں آتا ہے۔

حکام کے مطابق، شہدا فلاحی اسکیم ایک مقدس قومی فریضہ ہے، جو ریاست، حکومت اور متعلقہ ادارے اپنے وسائل سے چلا رہے ہیں۔ اس اسکیم کو کسی بھی غیرقانونی مالی ذرائع سے جوڑنا درست نہیں۔

ملک ریاض کے مقدمات اور ان سے جڑی سرگرمیاں اس وقت قومی اور عدالتی سطح پر بھرپور توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں، اور مستقبل قریب میں ان مقدمات میں اہم پیشرفت متوقع ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *