ماڈل اور اداکارہ حمیرا اصغر کی کئی ماہ پرانی لاش کی دریافت کے بعد آخرکار ان کی تدفین کردی گئی۔ واضح رہے کہ حمیرا کی لاش کراچی میں ڈیفنس فیز 6 کے ایک فلیٹ سے ملی تھی۔
گزشتہ روز حمیرا کے بھائی نوید اصغر، جو لاہور سے کراچی پہنچے، نے حمیرا کی میت وصول کی اور تدفین کے مراحل مکمل کیے۔ تدفین کی ویڈیو منظر عام پر آ چکی ہے جس میں چند قریبی عزیز و اقارب اور چند فلاحی اداروں کے افراد دکھائی دیے
اس دوران ان کے چچا محمد علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا فون پر رابطہ ہوتا تھا جب بھی لاہور آتی تو گھر ضرور آتی تھی جبکہ گھر والوں کو کراچی میں حمیرا اصغر کے گھر کا نہیں پتا تھا۔ فون بند ہونے پر حمیرا سے کوئی رابطہ نہ کر سکا۔ حمیرا اصغر شوبز میں کام کرنا چاہتی تھی وہاں خوش تھی، حمیرا کے والدین اس فیصلے سے خوش نہیں تھے۔
ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی تدفین ماڈل ٹاؤن Q بلاک، پنڈی راجپوتاں قبرستان میں کی گئی