آرمی چیف صدر نہیں بننا چاہتے، وزیر داخلہ محسن نقوی کی وضاحت

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صدر مملکت، وزیراعظم اور آرمی چیف کے خلاف چلنے والی منفی مہم کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف کا صدر بننے کا کوئی ارادہ نہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کے ذریعے پاکستان کے صدر آصف علی زرداری، وزیرِاعظم شہباز شریف، اور چیف آف آرمی اسٹاف (COAS) کے خلاف چلنے والی منفی مہم کی سخت مذمت کی ہے۔ اور  کہا کہ یہ افواہیں بے بنیاد ہیں اور ان کا مقصد صرف پاکستان کی سیاسی استحکام کو نقصان پہنچانا ہے۔

محسن نقوی نے واضح طور پر کہا کہ نہ تو صدر آصف علی زرداری سے استعفیٰ لینے کی بات کی گئی ہے اور نہ ہی آرمی چیف کا  صدر بننے کا کوئی ارادہ ہے۔

نہوں نے چیف آف آرمی اسٹاف کے بارے میں واضح طور پر کہا کہ ان کا واحد مقصد پاکستان کی طاقت اور استحکام کو بڑھانا ہے، اور ان کی قیادت میں فوج کا کوئی سیاسی مقصد نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ محض جھوٹی افواہیں ہیں جنہیں دشمن عناصر اور غیر ملکی ایجنسیوں کی مدد سے پھیلایا جا رہا ہے۔

انہوں  نے مزید کہا کہ  پاکستان کے صدر کا فوجی قیادت کے ساتھ ایک مضبوط اور احترام بھرا رشتہ ہے، اور اس رشتہ کو کسی بھی منفی مہم سے متاثر نہیں کیا جا سکتا۔ حکومتی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ یہ جھوٹ کون پھیلا رہا ہے، یہ افواہیں کیوں پھیلائی جا رہی ہیں اور اس سے کس کو فائدہ ہو رہا ہے۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ’جو بھی اس منفی بیانیے میں ملوث ہیں، وہ جو چاہیں کریں، لیکن ہم پاکستان کو دوبارہ طاقتور بنانے کے لیے ہر ضروری قدم اٹھائیں گے، انشاء اللہ۔‘

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *