راولپنڈی (اوصاف نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کے طبی معائنے کے معاملے پر پمز ہسپتال کے ڈاکٹروں کی چار رکنی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔ پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان کی صحت کے حوالے سے شکایات پر حکومت نے ڈاکٹروں پر مشتمل طبی ٹیم تشکیل دی .
ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں کی ٹیم میں ڈاکٹر الطاف حسن، ڈاکٹر عمر فاروق، ڈاکٹر علی عارف اور ڈاکٹر تاشفین امتیاز شامل تھے۔ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کا تفصیلی طبی معائنہ کیا، جس کی بنیاد پر ان کی صحت سے متعلق رپورٹ مرتب کرے گی۔
پمز ہسپتال کے ڈاکٹروں کی ٹیم ایک گھنٹے تک جیل میں رہی۔ ڈاکٹروں میںعمران خان کی صحت کے حوالے سے معائنہ کیا . عمران خان کے مکمل ٹیسٹ کے بعد ڈاکٹروں نے عمران خان کی صحت سے متعلق اپنی رپورٹ مرتب کرکے حکومت کو پیش کریں گے .