شبلی فراز کو دل کا دورہ، آئندہ 48 گھنٹے اہم قرار

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز کو گزشتہ شب دل کی شدید تکلیف کے باعث فوری طور پر پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (PIC) منتقل کیا گیا جہاں وہ اس وقت ماہر ڈاکٹروں کی زیرِ نگرانی زیر علاج ہیں۔

پی آئی سی کی ترجمان رفعت انجم کے مطابق شبلی فراز کو ہسپتال پہنچنے پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی، جس کے بعد دل کے ماہر ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیم نے ان کا معائنہ کیا۔ ماہرین نے انہیں آئندہ 24 سے 48 گھنٹے انتہائی نگہداشت میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق ڈاکٹروں کی ٹیم آج ایک اہم مشاورتی اجلاس میں شبلی فراز کے آئندہ کے علاج اور ممکنہ مزید طبی اقدامات پر غور کرے گی۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ مریض کی حالت تسلی بخش ہے تاہم مکمل بحالی کے لیے وقت درکار ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق شبلی فراز حالیہ دنوں میں متعدد سیاسی سرگرمیوں میں مصروف رہے، جس کے باعث شدتِ کام اور دباؤ نے ممکنہ طور پر ان کی صحت پر اثر ڈالا۔

اہل خانہ اور پارٹی رہنماؤں نے عوام سے ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *