حسن نواز برطانیہ میں ٹیکس ڈیفالٹر قرار، پانچ عشاریہ2 ملین پاؤنڈ کا جرمانہ بھی عائد

لندن (نیوزڈیسک)سابق وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کو برطانیہ میں ٹیکس ڈیفالٹر قرار دیتے ہوئے ان پر پانچ عشاریہ 2 ملین پاؤنڈ کا جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

پاکستانی نجی ٹی وی کے مطابق برطانوی حکومت کی تازہ فہرست میں میاں نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کو ’’ٹیکس ڈیفالٹر‘‘ قرار دے دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی ٹیکس اتھارٹی نے حسن نواز پر 5.2 ملین پاؤنڈ کا جرمانہ عائد کر دیا ہے، حسن نواز نے 5 اپریل 2015 سے 6 اپریل 2016 تک 9.4 ملین پاؤنڈ ٹیکس ادا نہیں کیا۔برطانوی ٹیکس اتھارٹی نے حسن نواز پر پانچ عشاریہ 2ملین پاؤنڈ کا جرمانہ بھی عائد کر دیا۔

قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ دیوالیہ ہونے کے باوجود حسن نواز پر عائد جرمانے کی وصولی کا امکان موجود ہے، برطانوی قوانین کے تحت ٹیکس چوری کے جرمانے دیوالیہ ہونے پر بھی معاف نہیں ہوتے۔
برطانوی حکومت نے حسن نواز کے خلاف تفصیلات سرکاری ویب سائٹ پر شیئر کر دیں۔پرانی کہانی کا ایک بار پھر دوہرایا گیا، حسن نواز نے تمام ٹیکس جمع کروادیئے ہیں یہ دس سال پرانی کہانی ہے ، حسن نواز کے قریبی ذرائع کا دعویٰ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *