تحریر : محمد حنیف کاکڑ راحت زئی
جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر و خیراندیش و غریب پرور لیڈر اور سینیٹر حضرت مولانا عبد الواسع صاحب نے اج مرکزی جامع مسجد کے سولر سسٹم کا افتتاح کیا۔ جس سے مرکزی جامع مسجد کو چوبیس گھنٹے بجلی کی سہولت میسر ہوگی۔ محسن بلوچستان کے اس کار خیر پر تمام شہری اسکے مشکور ہیں۔ یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ انہوں نے اجتماعی کام کیا ہے۔ بلکہ یہ انکی کئی دہائیوں پر مشتمل سیاسی زندگی کی روایت رہی ہے۔ کہ اپ نے ہروقت عوامی مسائل کے حل کو اپنی ترجیح بنایا۔ اگر موجودہ دور کی بات کی جائے تو مولانا صاحب نے حال ہی میں علاقے کے عوام کے لیے بہت سے سڑکیں ، ٹیوب ویلز ، تالاب ، بجلی کے کھمبے سمیت ٹرانسفارمرز منظور کروا کر تمام منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچائے۔ علاوہ ازیں, غریب لوگوں اور پارٹی کے کارکنوں کی علاج ومعالجے کیلیے سرکاری سطح پر تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے۔

حال ہی میں حکومت بلوچستان نے جب یہ فیصلہ کیا کہ صوبے کے ٹیوب ویلز کو بجلی کے بجائے سولر پینلز پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ۔ تو اس منصوبے میں ضلع قلعہ سیف اللہ کو مکمل طور پر نظرانداز کیاگیا ۔ جب غریب پرور رہنما کو پتہ چلا تو انہوں نے فوراً وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی صاحب کیساتھ ضلع قلعہ سیف اللہ کے زمینداروں کی نمائندہ کمیٹی کی ملاقات کروائی, جہاں پر مولانا صاحب کی مدد اور تعاون سے ضلع میں سولر سسٹم پر منتقل کیے گئے ٹیوب ویلز کے پیسے جاری کروائے گئے۔ اور مزید زمینداروں کو اس سے فائدہ ملیگا۔ لیکن صوبائی امیر نے اس جیسے دیگر بڑے خدمات سرانجام دینے کے کھبی بھی اپنی تشہیر کی کوشش نہیں کی۔ بلکہ بڑی خاموشی سے خدمت کا دائمی سلسلہ جاری رکھا۔ اج اگر انہوں نےمرکزی جامع مسجد کے سولر سسٹم کا افتتاح کیا تو وہ جمعیت کے کارکنوں اور مرکزی جامع مسجد کے خطیب کے اصرار پر کیا۔مولانا صاحب سمجھتے ہیں کہ عوام کی فلاح وبہبود اور خدمت کرنا زندگی کا اصل مقصد ہونا چاہیے جس کیلیے تصویر و تشہیر کی کوئی ضرورت نہیں۔ اس پروقار افتتاحی تقریب میں ٹاؤن چیئرمین سردار محمد اصف خان سرگڑھ نے غریب پرور رہنما کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں جامع مسجد سمیت علاقے کے دیگر مساہل سے آگا کیا . اس موقع پر جمعیت علماءاسلام کے صوبائی جنرل سیکرٹری آغا محمود شاہ صاحب ، حاجی محمد نواز کاکڑ صاحب ، ضلعی جنرل سیکرٹری مولوی محمد اعظیم صاحب ، تحصیل امیر مولوی نور جان صاحب ، ٹاؤن کونسلر مولوی کلیم اللہ منصور صاحب، ٹاؤن کونسلر محمد حنیف مہترزئی ،جمعیت علماء اسلام مسلم باغ کے سینئر سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عبدالجبارخان کاکڑ ، وطن نیوز ایجنسی کے سینئر صحافی خیر اللہ کاکڑ صاحب ، مولوی حمد اللہ صاحب اور علماء کرام صاحبان سمیت جمعیت علما اسلام کے کارکنان بھی موجود تھے .آخر میں امام جامع مسجد شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالخلاق صاحب نے دعا کی.