سکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں، علاقے میں ممکنہ خوارج کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، آئی ایس پی آر
راولپنڈی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے نیوزایجنسی۔ 18 فروری 2025ء ) پاک فوج کا ملک بھر میں دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز کا جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 30 خوارج کوجہنم واصل کردیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے ضلع سراروغہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کیا گیا۔ سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 30 خوارج دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا۔ علاقے میں ممکنہ خوارج کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔