باجوڑ(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر حمید الرحمان کے گھر پر بم حملہ ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکہ رکن اسمبلی کے گھر کے مرکزی دروازے کے ساتھ ہوا، جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم گیٹ کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق دھماکہ گیٹ کے ساتھ نصب بارودی مواد کے پھٹنے سے ہوا۔ پولیس نے تصدیق کی ہے کہ واقعے کے وقت رکن اسمبلی گھر پر موجود نہیں تھے۔
پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی کے گھر پر حملہ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما مولانا خان زیب کے قتل کے بعد پیش آیا۔ اس سے قبل وزیرِاعظم کے مشیر مبارک زیب کے گھر پر بھی اسی نوعیت کے حملے ہو چکے ہیں، تاہم ان حملوں سے متعلق تحقیقات میں کوئی نمایاں پیشرفت نہیں ہو سکی ہے۔