کوئٹہ(اوصاف نیوز)اینٹی کرپشن کارروائی ، بورڈ میں جعلی اسناد اور ریکارڈ ٹیمپرنگ کا انکشاف ،بلوچستان بورڈ کے 5افسران اور ایک طالبعلم گرفتار،ڈی جی اینٹی کرپشن کوئٹہ کے مطابق جعلی اسناد اور ریکارڈ ٹیمپرنگ میں مزید گرفتاریاں متوقع،
واشک کے طالب علم نے بورڈ اہلکاروں کی ملی بھگت سے جعلی مارکس شیٹ حاصل کی ۔طالب علم نے جعلی اور ٹیمپرڈ مارکس کی بنا پر میڈیکل کالج میں داخلہ لیا تھا،اعلامیہ کے مطابق واشک سے تعلق رکھنے والے طالب علم سعید اللہ نے جعلی ڈگری کی بنیاد پر بولان میڈیکل کالج میں داخلہ لیا،
بلوچستان ہائی کورٹ نے اینٹی کرپشن کو جعلسازی کے کیس میں کارروائی کا حکم دیا تھا۔عدالت کے حکم پر اینٹی کرپشن بلو چستان نے معاملے کی تحقیقات کر نے کےلئے کمیٹی تشکیل دی تھی،
تحقیقاتی ٹیم نے ریکارڈ حاصل کر کے متعلقہ افسران کے بیانات قلمند کئے اور انکوائری رپورٹ تیار کی ۔طالبعلم سعید اللہ نے جعلی ڈگری کے ذریعے میرٹ پر داخلہ حاصل کیا ، اصل مارکس شیٹ میں نمبر کم تھے۔