بہاولپور ڈویژن کے تمام 64 سرکاری کالجز کے پرنسپلز کی میٹنگ کا انعقاد ہوا

احمدپورشرقیہ(پ ر) ایڈیشنل سیکرٹری (ای اینڈ جی)اعظم کمال ساوتھ پنجاب ملتان کی زیر قیادت آن لائن بہاولپور ڈویژن کے تمام 64 سرکاری کالجز کے پرنسپلز کی میٹنگ کا انعقاد ہوا۔میٹنگ کی صدارت مہمان خصوصی ڈاکٹر فرید شریف فاروقی ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن(ڈی پی آئی کالجز) جنوبی پنجاب نے کی۔ڈاکٹر شرافت علی ڈائریکٹر ایجوکیشن (کالجز) بہاولپور ڈویژن
،ڈپٹی ڈائریکٹر (کالجز) بہاولپور پروفیسر تسلیم عالم،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز بہاولنگر پروفیسر قیصر جمیل،پرنسپل کالج گورنمنٹ صادق عباس گرائجوئٹ کالج ڈیرہ نواب صاحب احمد پور شرقیہ پروفیسر شاہد حسین مغل کے ساتھ دیگر بوائز و گرلز کالج پرنسپلز نے بھی خصوصی شرکت کی۔اجلاس کا مقصد تین اہم شعبوں میں پیش رفت کا جائزہ لینا تھا۔بہاولپور ڈویژن کے سرکاری کالجز میں سال اول کلاسز کے داخلہ جات کا جائزہ، ایم ڈی کیٹ MDCAT کی تیاری کے لئے مفت رجسٹریشن اور کلاسز کا جائزہ، پبلک کالجز کی ترقی وخوبصورتی میں اضافے کے لئے منصوبہ بندی اور حکمت عملی پر غور تین نکاتی ایجنڈا تھا۔ایڈیشنل سکریٹری جناب اعظم کمال نے سرکاری کالجوں میں داخلے بڑھانے پر زور دیا اور MDCAT کلاسوں کےرجسٹریشن کے عمل کی جانچ کی۔اس موقع پر سیکرٹری اعظم کمال و ڈاکٹر فرید شریف فاروقی نے کہا کہ اعلی جدید تعلیم وتربیت ہی ملک و قوم کی تقدیر بدل سکھتی ہے۔گفتگو میں مزید انہوں نے MDCAT ٹیسٹ کی تیاری کے لیے مفت کوچنگ کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف،وزیر ہائر ایجوکیشن رانا سکندر حیات اور سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر فرخ نوید کے وژن کو اجاگر کیا۔-فرسٹ ایئر، BS، اور MDCAT کلاسوں میں اندراج کو بڑھانے کے لیے اختراعی حکمت عملی متعارف کروائی گئی۔سیکرٹری نے ڈائریکٹر ایجوکیشن (کالجز) بہاولپور ڈویژن،ڈپٹی ڈائریکٹرز اور پرنسپلز کی ترقی اور عزم کے لیے ان کی کوششوں کو سراہا۔ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن (کالجز) جنوبی پنجاب ڈاکٹر فرید شریف فاروقی نے کالج وار اندراج کی صورتحال کا جائزہ لیا اور سازگار تعلیمی ماحول کے لیے کالجوں کو خوبصورت بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ڈاکٹر شرافت علی نے MDCAT مراکز میں زیادہ سے زیادہ طلباء کی رجسٹریشن کے لیے ایک جامع منصوبہ پیش کیا-ڈپٹی ڈائریکٹرز اور پرنسپلز نے بہتر تعلیمی نتائج کے لیے سرکاری کالجز میں داخلوں کو بڑھانے اور کالج کی خوبصورتی کو یقینی بنانے کا عہد کیا۔اجلاس بہاولپور ڈویژن میں سرکاری کالجوں کو بہتر بنانے کے اجتماعی عزم کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *