عرس مبارک کی سہ روزہ تقریبات کا آغاز سرائیکی وسیب تحصیل احمد پور شرقیہ ضلع بہاولپور میں ہوگا

احمدپورشرقیہ/اوچ شریف سے خبر شامل کرتے ہیں۔۔۔۔برصغیر پاک و ہند کی روحانی ہستی ولی کامل حضور حضرت قطب العالمین،امام العارفین و ہادی رہبر عالم مخدوم سید جلال الدین حسین جہانیاں جہاں گشت بخاری رحمتہ اللہ علیہ کا سالانہ 660واں عرس مبارک کی سہ روزہ تقریبات کا آغاز 10،11،12 ذوالحجہ 1446ھ بروز ہفتہ،اتوار، سوموار جون 7،8،9 امسال 2025ء سے اوچ شریف سرائیکی وسیب تحصیل احمد پور شرقیہ ضلع بہاولپور میں ہوگا۔ روحانی بابرکت تقریب کے پہلے دن فخر سادات بخاریہ سجادہ نشین درگاہ جلالیہ مخدوم الملک سید زمرد حسین بخاری و مخدوم زادہ سید غلام حسن زمرد بخاری عرق گلاب سے مزار شریف کو غسل دیں گے اور چادر پوشی کی رسم خاص ادا کی جائے گی۔عرس مبارک کے دوسرے روز علماء و مشائخ تصوف کے موضوع پر گفتگو فرمائیں گے۔آخری روز ختم شریف و نعت کی بابرکت تقریب منعقد ہوگی۔مخدوم الملک سجادہ نشین درگاہ جلالیہ مخدوم سید زمرد حسین بخاری سئیں خصوصی دعائیں مانگیں گے۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر محمد الطاف ڈاھر جلالوی نے اپنے بیان میں کہا کہ سرائیکی دھرتی تصوف امن و رواداری سے مالامال ہے۔ ہمیشہ اعلی روحانی اقدار و محبت ہی تصوف کا نور ہے۔حضرت سید جلال الدین حسین جہانیاں جہانگشت بخاری رحمتہ اللہ علیہ نے ہمیشہ آپنے دادا جان حضور شہنشاہ تجلیات و جلال گنج منبع عرفان وبرکات حضرت سید شیر شاہ جلال الدین حیدر سرخ پوش بخاری رحمتہ اللہ علیہ کے فلسفہ جلال کو عام کیا۔شریعت و سیرت طیبہ محمدیہ صلی اللہ علیہ والہ والسلام اور فلسفہ احترام آدمیت کا درس دیا۔آج کے پُرآشوب عہد میں اللہ پاک کے حقیقی نیک برگزیدہ ہستیوں کے آستانے لوگوں کے لیے رشدوہدایت کے خوبصورت چشمے ہیں۔دنیا میں امن و خوشحالی قائم کرنے کے لیے ہم سب کو ایمانداری اور خلوص نیت سے کام کرنا ہوگا۔حضرت جہانیاں جہاں گشت بخاری رحمتہ اللہ علیہ نے ہمیشہ لوگوں کے دلوں پر راج کیا ہے۔ان کا فلسفہ جلال حق سچ تمام انسانوں کے لیے عملی مشعل راہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *