web counter ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہ کرنے پر باپ نے 16 سالہ بیٹی کو قتل کردیا – 61News

ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہ کرنے پر باپ نے 16 سالہ بیٹی کو قتل کردیا

راولپنڈی کے علاقے روات میں 16 سالہ لڑکی کو ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہ کرنے کی وجہ سے والد نے قتل کر دیا۔

ایف آئی آر کے مطابق واقعہ روات کے علاقے ڈھوک چوہدریاں تخت پڑی میں پیش آیا۔ جہاں ملزم اخلاق احمد فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گیا جبکہ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

راولپنڈی پولیس کے ترجمان کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ لڑکی مہک شہزادی نے ٹک ٹاک اکاؤنٹ بنایا تھا، جب والد کو علم ہوا تو اسے اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کا کہا لیکن بیٹی نے ایسا نہیں کیا جس پر اخلاق نے طیش میں آکر غیرت کے نام پر بیٹی کو گولی مار کر قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی لیکن پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس نے لاش کا پوسٹ مارٹم کروا لیا ہے اور جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکھٹے کر لیے ہیں۔ پولیس کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ واقعہ منگل کو دن ساڑھے 11 بجے کے قریب پیش آیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *