انا للہ و انا الیہ راجعون ،سینئرسیاستدان انتقال کر گئے

سینئر سیاستدان سابق صوبائی وزیر اختر حسین رضوی انتقال کر گئے ۔

سابق صوبائی وزیر اختر حسین رضوی ، آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کے سسر اور سیکرٹری پنجاب اسمبلی عمران رضوی کے چچا تھے۔ سید اختر حسین رضوی کی نماز جنازہ آج 26 مئی 2025 بروز سوموار رات 10:30 بجے مومن پورہ قبرستان لاہور میں ادا کی جائے گی۔

سابق صوبائی وزیر اختر حسین رضوی کی عمر 78 سال تھ، وہ دل اور جگر کے عارضوں میں مبتلا تھے۔ ان کا تعلق تحصیل پسرور کے قصبہ چونڈہ سے تھا۔ اختر حسین رضوی 5 بار ممبر صوبائی اسمبلی اور 2 بار چیرمین بلدیہ چونڈہ منتخب ہوئے ۔ وہ سابق سیشن جج سید اعجاز رضوی اور سابق ایڈیشنل سیکرٹری پنجاب تجمل رضوی کے بھائی ، عون رضوی عرف بوبی شاہ کے والد تھے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *