کراچی (اے بی این نیوز) ملک بھر میں یوم تکبیر کے سلسلے میں 28 مئی کو عام تعطیل ہو گی نیز اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھی 28 مئی کو چھٹی کا اعلان کردیا۔حکومت پاکستان کے اعلان کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان 28 مئی 2025 (بدھ کو یوم تکبیر کے موقع پر عام تعطیل کی وجہ سے بند رہے گا۔
وفاقی حکومت نے دسمبر 2024 میں 28 مئی کو عام تعطیلات کی سالانہ فہرست میں شامل کیا تھا اور گزشتہ سال 28 مئی کو ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ پاکستان نے بھارت کے ایٹمی دھماکوں کا جواب 28 مئی 1998 کو چاغی میں دھماکوں سے دیا تھا۔ 27 سال قبل ایٹمی دھماکوں کے بعد پاکستان مسلم دنیا کا پہلا اور دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بن گیا۔ اس دن کو یوم تکبیر کا عنوان دیا گیا ہے۔