تحریر : محمد حنیف کاکڑ راحت زئی
جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر و خیراندیش و غریب پرور رہنما اور سینیٹر حضرت مولانا عبد الواسع صاحب نے فلسلطین کے عوام سے اظہار یکجہتی کیلیے جمعیت علماء اسلام کی جانب سے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ملین مارچ کا اعلان کیا۔ علمائے کرام کے اجلاس میں محسن جمعیت بلوچستان نے فلسطین میں اسرائیلی درندگی اور خونریزی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے 15 مئی 2025 کو کوئٹہ میں “اسرائیل مردہ باد ملین مارچ” کے انعقاد کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس ملین مارچ کا مقصد اقوام عالم کو یہ پیغام دینا ہے کہ بلوچستان کے غیور عوام مظلوم و در بدر فلسطینی بھائیوں کی نصرت اور قبلہ اول کے تحفظ کے لیے ہر قیمت پر میدان عمل میں موجود ہیں اور صف اول کا کردار ادا کریں گے۔
سیاسی و مذہبی رہنماء اور سینیٹر حضرت مولانا عبد الواسع صاحب نے کہا کہ یہ عظیم مارچ دنیا پر یہ واضح کر دیگا کہ دین اسلام کا رشتہ سرحدوں یا نسلوں کا نہیں بلکہ ایمان، اخوت اور مظلوموں کی حمایت کا رشتہ ہے۔ آج پوری دنیا دیکھ رہی ہے کہ اسرائیل نہتے معصوم فلسطینی بچوں اور بے قصور شہریوں پر بم برسا کر اپنی سفاکیت اور اخلاقی شکستگی کا بدترین مظاہرہ کر رہا ہے۔ علماء کرام صاحبان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ کی پشت پناہی میں اسرائیل کی جانب سے بے گناہ فلسطینوں پر جاری بربریت میں انہیں بدترین اور یقینی شکست ہوگی۔ محسن جمعیت بلوچستان نے کہا کہ یہ بات امریکہ کیلیے باعث شرم ہے کہ انسانیت کا دعوی کرنے اور خود کو تہذیب یافتہ کھلاتے ہوئے ظلم, جبر,خونریزی، اور سامراجیت کی نمائندگی اور وکالت کر رہی ہے۔ امریکہ کی اسرائیلی جبر کی حمایت اسکی بڑی حماقت ہے جس سے تاریخ کھبی نہیں بھولے گی۔ آخر میں صوبائی امیر نے کہا کہ بلوچستان میں رینے والے تمام مسلمان بھائیوں کو چاہیے کہ وہ اسرائیل مردباد ملین مارچ میں اپنی شرکت یقینی بنائیں تاکہ پوری دنیا کے ممالک کو یہ دکھایا جا سکے کہ بلوچستان کے عوام اپنے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں۔