احمد پور شرقیہ(نامہ نگار )وزیراعلٰی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف،ہائیر ایجوکیشن منسٹر رانا سکندر حیات، سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر فرخ نوید، اسپیشل سیکرٹری ساوتھ پنجاب سرفراز احمد، ایڈیشنل سیکرٹری محمد اعظم خان،ڈی پی آئی کالجز ڈاکٹر اظہر عنصر،ڈی پی آئی ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ساوتھ پنجاب(ملتان) پروفیسر ڈاکٹر فرید شریف فاروقی،ڈائریکٹر کالجز بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر رانا شرافت علی کی حکومتی تعلیم وتربیت ویژن پالیسی کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز بہاولپور پروفیسر محمد تسلیم عالم نے ہمراہ پرنسپل پروفیسر شاہد حسین مغل،پروفیسر ڈاکٹر محمد الطاف ڈاھر جلالوی گورنمنٹ صادق عباس گرائجوئٹ کالج ڈیرہ نواب صاحب احمد پور شرقیہ ٹیچنگ ونان ٹیچنگ سٹاف کے ساتھ فرسٹ ائیر کلاس داخلہ مہم آگاہی چوک عباسیہ و شہر میں تاجروں سے ان کی دکانوں پر سرکاری کالجز میں نہم پاس سٹوڈنٹس کو کلاس فرسٹ ائیر میں داخلے کے بروشر اور پمفلٹ تقسیم کیے۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر محمد تسلیم عالم نےکہا سرکاری کالجز ہی معیاری کالجز ہیں۔عوام الناس کو چاہیےفوری حکومتی اقدامات کو سراہتے ہوئے اپنے بچوں و بچیوں کو کلاس فرسٹ ائیر میں سرکاری کالجز میں داخلے کروائیں۔اعلی تعلیم یافتہ ٹیچنگ سٹاف،گرین ماحول سرکاری تعلیمی اداروں کا خاصہ ہے۔اعلی تعلیم وتربیت ہماری زندگیوں کی بقاء کا مسئلہ ہے۔جدید ٹیکنالوجی کی ایجوکیشن و ریسرچ ورک سے ہم اپنے ملک و قوم کو اخلاقی و معاشرتی ومعاشی طور پر ترقی یافتہ بناسکتے ہیں۔اس موقع پر پروفیسر محمد فیصل، خالد رشید چشتی سپرنٹنڈنٹ، جام رضا اللہ لاڑ سنئیر کلرک، زاہد حسین لنگاہ کیئرٹیکر،خواجہ سید افتخار حسین سنیئر کلرک، سی ٹی آئیز محمد سجاد،طارق بھٹی کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔
سرکاری کالجز میں نہم پاس سٹوڈنٹس کو کلاس فرسٹ ائیر میں داخلے کے بروشر اور پمفلٹ تقسیم کیے
