احمدپورشرقیہ/اوچ شریف ( پ ر) جنوبی ایشیا برصغیر پاک و ھند سرائیکی وسیب اوچ شریف مدینہ السادات و اولیاء کرام سرزمین تصوف کی شہنشاہ ولایت ہستی حضرت سید شیر شاہ جلال الدین حیدر سرخ پوش بخاری رحمتہ اللہ علیہ کے شہر میں اچ سید جلال تاریخی، ثقافتی و قدیمی امن میلہ حکومت پنجاب کے حکم سے بروز جمعرات 10 اپریل تا 15 اپریل 2025ء شروع ہے۔جس میں عوام الناس کو شرکت عام کی اجازت ہے۔اس موقع پر سجادہ نشین درگاہ جلالیہ مخدوم سید زمرد حسین بخاری، ولی عہد شہزادہ مخدوم زادہ سید غلام حسن زمرد بخاری نے آپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ روحانیت،امن و محبت اور رواداری اللہ پاک کے تمام اولیاء کرام کا بنیادی فلسفہ حیات ہے۔بزرگوں کے آستانے لوگوں کے لیے رشدوہدایت کے مراکز ہیں۔مظلوم فلسطین سمیت پوری دنیا میں فلسفہ حق جلال کو عام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔پاکستان کے مستقل استحکام و آپس میں اتحاد ویکجہتی کے لئےہم سب کو مل کر ایمانداری سے عملی اقدامات اٹھانا ہوں گے۔حضرت سید جلال الدین حیدر سرخ پوش بخاری صوفی ازم اینڈ آرکیالوجی سائنس یونیورسٹی، الجلال کیڈٹ کالج اوچ شریف وقت کی اہم ضرورت ہے۔ان کے عرس و میلے پر سرکاری چھٹی کا اعلان کیا جائے۔تاکہ ہر عام خاص عہد آشوب میں بزرگان دین کے روحانی چشموں سے فیض یاب ہو سکے۔اوچ شریف درگاہ جلالیہ بخاریہ مبارکہ کی زیارت و فاتحہ کے موقع خصوصی دعائیں مانگیں گئیں۔اس موقع پر مخدوم زادہ سید حسین حیدر محسن بخاری نے پرنسپل پروفیسر شاہد حسین مغل گورنمنٹ صادق عباس گرائجوئٹ کالج ڈیرہ نواب صاحب،وائس پرنسپل ڈاکٹرسیف اللہ جامعی،صدرشعبہ سرائیکی و کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر محمد الطاف ڈاھر جلالوی،پروفیسر محمد رضوان کو روحانی جلال چادریں پہنائیں۔
اچ سید جلال تاریخی، ثقافتی و قدیمی امن میلہ حکومت پنجاب کے حکم سے بروز جمعرات 10 اپریل تا 15 اپریل 2025ء شروع ہے
