کیلیفورنیا میں آدھے گھنٹے میں زلزلے کے 2 جھٹکے

کیلیفورنیا (نیوز ڈیسک)کیلیفورنیا میں صبح سویرے آدھے گھنٹے کے دوران زلزلے کے دو جھٹکے محسوس کئے گئے، تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔امریکی میڈیا کے مطابق کلیفورنیا میں صبح سویرے زلزلے کے دو جھٹکے محسوس کئے گئے، پہلا زلزلہ 7 بج کر 45 منٹ پر آیا، دونوں زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2.5 سے 3.2 ریکارڈ کی گئی۔

امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) نے سان فرانسسکو کے باہر 2.5 شدت کے پہلے زلزلے کا پتہ لگایا، جو الامو کے تین میل سے بھی کم فاصلے پر تھا۔زلزلے کا مرکز چار قصبوں میں بکھرے ہوئے 100,000 سے زیادہ آبادی والے علاقے میں تھا۔

دوسرا زلزلہ بحر الکاہل میں پیٹرولیا سے 47 میل مغرب میں سان اینڈریاس فالٹ پر آیا جو شمال میں کیپ مینڈوسینو سے جنوب میں سالٹن سمندر تک 800 میل کے فاصلے پر پھیلا ہوا ہے، اس علاقے میں گزشتہ چند دنوں میں کئی زلزلے آچکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق دونوں زلزلوں کے بعد کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *