web counter عراقی کردستان میں امریکی کمپنی کے زیر کنٹرول آئل فیلڈ پر ڈرون حملہ 61News

عراقی کردستان میں امریکی کمپنی کے زیر کنٹرول آئل فیلڈ پر ڈرون حملہ

بغداد(اے بی این نیوز)عراقی کردستان میں آئل فیلڈ پر ڈرون حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں تیل تنصیبات پر آگ بھڑک اٹھی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کردستان کے علاقے سارسنگ میں امریکی کمپنی کے زیر کنٹرول میں ایک آئل فیلڈ پر ڈرون حملہ کیا گیا، جس کے باعث تیل تنصیبات میں آگ بھڑک اٹھی۔

رپورٹ کے مطابق آئل فیلڈ پر ڈرون حملے کے بعد تنصیبات سے تیل کی پیداوار بند ہوگئی۔امریکی سفیر نے کردستان میں آئل فیلڈ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے عراقی حکومت پر زور دیا ہے کہ ایسے حملے رکوائے اور شفاف تحقیقات کے ذریعے حملہ آوروں کو سزا دے۔واضح رہے کہ ایک ایک ہفتے کے دوران کردستان کی آئل فیلڈ پر یہ تیسرا حملہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *