دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکا، 5افراد جاں بحق، مولانا حامد حقانی شدید زخمی

پشاور(اوصاف نیوز)دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکہ ، 5 افراد جاں بحق کی بازی ہار گئےجبکہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں دھماکے سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ مولانا حامد الحقانی شدید زخمی ہوگئے .مولانا حامد الحقانی کی حالت تشویشناک ہے . .دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ، ریسکیو اور سکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد دارالعلوم حقانیہ پہنچ گئی ، ریسکیو آپریشن جاری ہے

ڈی پی او نوشہرہ عبدالرشید کا کہنا ہے کہ امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں، امدادی کارروائیاں جاری ، زخمیوں کو ریسکیو کرکے ہسپتالوں میں منتقل کیا جارہا ہے . ،قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے علاقے کا گھیراو کرلیا . دھماکے میں‌مولانا حامد الحقانی کو نشانہ بنایا گیا ، دھماکے کی نوعیت کا پتہ لگایا جارہا ہے . ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکہ خودکش تھا ،
جامعہ حقانیہ میں‌دہشتگردی واقعہ افسوسناک ، کے پی حکومت صوبے میں امن لانے میں ناکام ہوچکی ہے . گورنر نے دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *