بلوچستان کے ضلع قلات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔
زلزلہ پیماہ مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4۔6 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز قلات کے جنوب مغرب میں 40کلومیٹر بتایا جا رہا ہے۔
تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم زلزلے کے شدید جھٹکوں سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔