لاہور ( اے بی این نیوز )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پچھلے ایک سال میں ملک میں بہتری آئی ہے۔ ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی ہورہی ہے۔ مہنگائی 38فیصد سے کم ہوکر 4فیصد پر آگئی۔
پنجاب میں باقی صوبوں کی نسبت روٹی سستی ہے۔ پچھلی حکومت کی وجہ سے مہنگائی ہوئی۔ نوازشریف نے کبھی بھی جھوٹے وعدے نہیں کیے۔ معیشت کا دارومدار چھوٹے کاروبار پر ہوتا ہے۔ لوگوں کو جتنے کاروبار کے مواقع فراہم کریں گے بے روزگاری میں کمی آئے گی۔
پنجاب نے جلاؤ گھیراؤ کی سیاست کو مسترد کیا۔ مقبولیت سب کے سامنے آگئی سزا ہونے پر ایک بھی ورکرزباہر نہیں نکلا۔ پی ٹی آئی نے حکومت میں لوگوں کے کاروبار تباہ کیے۔
لوگ گالم گلوچ اور جلاؤ گھیراؤ کی سیاست سے تنگ آگئے۔
مقبولیت سب کے سامنے آگئی سزا ہونے پر ایک بھی ورکرباہر نہیں نکلا، مریم نواز
