web counter اسرائیل کا دمشق پر بڑا حملہ، صدارتی محل ،وزارت دفاع نشانہ،اسرائیلی فورسز گولان اور شام کی سرحد پر پہنچ گئی 61News

اسرائیل کا دمشق پر بڑا حملہ، صدارتی محل ،وزارت دفاع نشانہ،اسرائیلی فورسز گولان اور شام کی سرحد پر پہنچ گئی

دمشق (اوصاف نیوز)اسرائیل نے شام کے دارلحکومت دمشق پر بڑا حملہ کیا اسرائیل نے گولان اور شام کی سرحد پر دو ڈویژن فوج منتقل کردی۔

اسرائیلی فوج کے مطابق شامی صدارتی محل پر حملے سے وارننگ جاری کی گئی تھی،اسرائیل کے دمشق پر حملوں میں متعدد افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے دمشق میں وزارت دفاع کی عمارت پر بمباری کی ہے، بمباری سے عمارت کے اوپری حصے کو نقصان پہنچا ہے۔

اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ دمشق میں تکلیف دہ حملے شروع ہو چکے ہیں،ہم شام میں کئی دنوں تک جاری رہنے والی جنگ کی تیاری کر رہے ہیں۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا ہے کہ وسطی دمشق کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 9 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اسرائیل ڈیفنس فورس کا کہنا ہے کہ شامی حکومت کے خلاف رات کے وقت کئی حملوں کے بعد چیف آف جنرل اسٹاف، لیفٹیننٹ جنرل ایال ضمیر نے حکم دیا ہے کہ شام میں ڈروز کمیونٹی پر حملے روکنے کے لیے کارروائیاں تیز کی جائیں۔شمالی کمان میں اضافی فوج اور ہتھیار تعینات کیے جا رہے ہیں۔

آئی ڈی ایف کے مطابق وہ ڈروز برادری کے ساتھ مضبوط اتحاد رکھتی ہے،اور ان کے تحفظ کے لیے شام میں مختلف مقامات پر حملے کر رہی ہے، خاص طور پر As-Suwayda، Druze Mountain اور جہاں کہیں بھی خطرہ ہو۔

سرحدی علاقے میں 210ویں ڈویژن کی چوکیوں پر مزید فوجی بھیجے جائیں گےتاکہ سیکیورٹی کو بہتر بنایا جا سکے۔اگر کوئی شخص شام سے سرحد پار کرے گا تو یہ ڈروز افراد اور اسرائیلی فوجیوں دونوں کے لیے خطرہ بن سکتا ہے،اور ایسی کوششوں کو فوراً روکنا ضروری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *