web counter وزیراعلیٰ کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے پر مقدمہ، عدالت نے بزرگ شہری کو بری کردیا 61News

وزیراعلیٰ کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے پر مقدمہ، عدالت نے بزرگ شہری کو بری کردیا

ماڈل ٹاؤن کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف مبینہ طور پر نامناسب زبان استعمال کرنے پر گرفتار کیے گئے بزرگ شہری ساجد کو مقدمے سے ڈسچارج کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ گرین ٹاؤن پولیس نے ساجد نامی بزرگ شہری کو حالیہ بارشوں کے دوران کیمرے کے سامنے وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے کے الزام میں گرفتار کرکے ماڈل ٹاؤن کچہری میں پیش کیا۔

پولیس کی جانب سے شہری کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا اور عدالت سے کارروائی کی استدعا کی گئی، سماعت کے دوران جوڈیشل مجسٹریٹ نے پولیس کی درخواست پر غور کیا اور دلائل سننے کے بعد بزرگ شہری کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

عدالت کے حکم پر پولیس نے فوری طور پر بزرگ شہری کی ہتھکڑیاں کھول کر انہیں رہا کر دیا۔

واضح رہے کہ اس واقعے پر سوشل میڈیا پر بھی ردعمل سامنے آیا تھا، جہاں کئی افراد نے بزرگ شہری کی گرفتاری پر تنقید کی تھی، تجزیہ کاروں کے مطابق اظہارِ رائے کی آزادی ایک بنیادی حق ہے تاہم اس میں اخلاقیات کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوٹنا چاہیے، دوسری جانب اس نوعیت کے معاملات میں قانون کے استعمال میں توازن اور احتیاط ضروری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *