web counter ایران: قم کے رہائشی علاقے میں دھماکا، 7 افراد زخمی 61News

ایران: قم کے رہائشی علاقے میں دھماکا، 7 افراد زخمی

ایران(نیوز ڈیسک)ایران کے شہر قم کے رہائشی علاقے پردیسان میں ایک رہائشی عمارت میں زوردار دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہو گئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق قم کے فائر بریگیڈ کے سربراہ نے بتایا کہ دھماکے میں چار رہائشی یونٹس کو نقصان پہنچا۔ ابتدائی جائزے کے مطابق یہ واقعہ گیس لیک کی وجہ سے پیش آیا، تاہم تحقیقات جاری ہیں۔

مقامی حکام نے کہا کہ عمارت میں عام شہری رہائش پذیر تھے اور یہ دھماکہ کسی اسرائیلی حملے کا نتیجہ نہیں تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *