web counter بٹ کوائن مارکیٹ میں‌تیزی، 1 لاکھ 20 ہزار ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا 61News

بٹ کوائن مارکیٹ میں‌تیزی، 1 لاکھ 20 ہزار ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

نیویارک (اوصاف نیوز)دنیا میں‌کاروبار کی نوعیت آہستہ آہستہ تبدیل ہوتی جارہی ہے . جہاں ڈالر اور سونےاور تیل کی قیمتوں میں‌اچانک اضافے نے دنیا کو ہلا کررکھ دیا وہاں ایک نئی آن لائن کرنسی بٹ کوائن نے پیر کے روز پہلی بار ایک لاکھ 20 ہزار ڈالر کی حد عبور کر کے ایک اہم سنگِ میل حاصل کر لیا ہے۔

سرمایہ کار اس ہفتے امریکی پالیسی سازوں کی جانب سے متوقع قواعد و ضوابط کے اعلان کا انتظار کر رہے ہیں، جو کرپٹو کرنسی کی صنعت کو درکار ضابطہ کار فراہم کریں گے۔

امریکی ایوانِ نمائندگان اس ہفتے کئی بلوں پر بحث کرے گا جن کا مقصد ڈیجیٹل اثاثہ انڈسٹری کے لیے ایک جامع قانونی فریم ورک بنانا ہے، جو اس عرصے سے اس شعبے کی ایک بڑی خواہش رہی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، جنہوں نے خود کو کرپٹو صدر کہا ہے، بھی اس شعبے کے حق میں قوانین کی اصلاح پر زور دے رہے ہیں۔

ان توقعات نے بٹ کوائن کو ایشیائی سیشن میں ایک لاکھ 21 ہزار 207.55 ڈالر کی نئی ریکارڈ سطح تک پہنچا دیا۔ اس وقت بٹ کوائن 1.5 فیصد اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 20 ہزار 856.34 ڈالر پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

سال 2025 میں بٹ کوائن کی قیمت میں اب تک 29 فیصد کا اضافہ ہو چکا ہے، جس کے اثرات دیگر کرپٹو کرنسیوں پر بھی دیکھے جا رہے ہیں۔ کرپٹو کی دوسری بڑی کرنسی ایتھریم بھی پیر کو 3,048.23 ڈالر کی 5 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی اور اس وقت 3,036.24 ڈالر پر ٹریڈ ہو رہی تھی۔

کوائن مارکیٹ کیپ کے مطابق، کرپٹو کرنسی مارکیٹ کی مجموعی قیمت اب قریباً 3.78 ٹریلین ڈالر تک پہنچ چکی ہے، جو اس شعبے کی مضبوطی اور وسعت کی عکاسی کرتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *