مردان ( اے بی این نیوز )مردان کے علاقے طورو قاسم میرہ کڑپندی میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 بھائیوں سمیت 4 افراد کی موت ہو گئی۔
ریسکیو 1122 کے مطابق، فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملنے پر ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم فوراً موقع پر پہنچیں۔ میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور انہیں طورو ہسپتال منتقل کیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق، دو زخمی بچوں کو لوکل ٹرانسپورٹ کے ذریعے ہسپتال پہنچایا گیا۔
پولیس کے مطابق، فائرنگ میں ایک فریق کے تین بھائی جب کہ دوسرے فریق کا ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔ پولیس نے واقعے کے بعد شواہد جمع کرکے اور لوگوں کے بیانات لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔