web counter مانگے تانگے کی اکثریت والے بتائیں ان پر لرزہ کیوں طاری ہے‘ مسرت جمشید چیمہ 61News

مانگے تانگے کی اکثریت والے بتائیں ان پر لرزہ کیوں طاری ہے‘ مسرت جمشید چیمہ

عمران خان کے صاحبزادوں کاتحریک میں شامل ہوناکارکنوں کا جو ش و جذبہ ،حوصلہ بڑھا ئے گا‘ سینئر رہنما

لاہور(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ تحریک کے آغاز سے قبل ہی حکمرانوں کا دھمکیوں پر اترآنا ان کے اندر پائے جانے والے خوف کی علامت ہے ،مانگے تانگے کی اکثریت والے بتائیں بغیر کسی وجہ کے ان پر لرزہ کیوں طاری ہے ، بانی پی ٹی آئی کے صاحبزادوں کاپاکستان آ کر تحریک میں شامل ہوناکارکنوں کا جو ش و جذبہ اور حوصلہ بڑھا ئے گا ۔ اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں میں کسی طرح کی اخلاقی اقدار نہیں ، اپنے غیر آئینی اقتدار کو طول دینے کے لئے آئین و قانون کو پائوں تلے روندنا ،ظلم ، جبر اور تشدد ان کا مشغلہ ہے ، آج عوام اسپیکر پنجاب اسمبلی سے سوال پوچھ رہے ہیں انہوں نے صرف وزیر اعلیٰ کی خوشنودی کیلئے اپوزیشن کے 26 اراکین کو معطل کر دیا ،اگر انہوں نے اپنے غیر آئینی اور غیر جمہوری اقدا م کو واپس نہ لیا تو ساری زندگی اس سیاہ دھبے کو اپنے ماتھے سے اتار نہیں سکیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نئے جوش و ولولے کے ساتھ تحریک کا آغاز کرنے جارہی ہیں ، تمام رہنما اور کارکنان یہ جانتے ہیں کہ ظالم حکمرانوں سے جمہوری رویے کی ہرگز کوئی امید نہیں لیکن وہ جدوجہد کو آگے بڑھانے کا حتمی فیصلہ کر چکے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *