ملتان ( ) میاں نواز شریف حمایت تحریک کے چئیرمین ملک رمضان اعوان چیئرپرسن حدیقہ جبین ایڈووکیٹ نے کہا کہ وسیٹ مینجمنٹ کمپنی ملتان صفائی کے لیے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھا رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے شکایت سیل کی ٹیم کو ایوارڈ دینے کے موقع پر کیا انھوں نے کہا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب بھر میں صفائی کے بہت اعلیٰ کام ہو رہا ہے انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ایک بہت بڑی تقریب رکھیں گے جس میں ویست منیجمنٹ کمپنی ملتان کے تمام سٹاف کو ایوارڈ دئیے جائیں گے جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو شرکت کی دعوت دی جائے گی اس موقع پر شکایت سیل کی ٹیم نے کہا کہ ہم پہلے سے بہتر انداز میں کام کریں گے ملتان میں صفائی کے حوالے سے مزید بہتری لائیں گے
وسیٹ مینجمنٹ کمپنی ملتان صفائی کے لیے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھا رہی ہے
