واشنگٹن ( این این آئی۔ 11 جولائی2025ء)دنیا کی سب سے بڑی اور مقبول کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قیمت ایک لاکھ 16ہزار250 ڈالر تک پہنچ گئی جواس کی اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔
عرب ٹی وی کے مطابق ڈیجیٹل کرنسی ایکسچینج بائنانس کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق بٹ کوائن کی قیمت برطانوی وقت کے مطابق رات9بجکر 20 منٹ پر 116,000 ڈالر کی حد عبور کرتے ہوئے 116,250 ڈالر تک جا پہنچی۔