دبئی ایئرپورٹ پر کرپٹو کرنسی استعمال ہوسکے گی، معاہدے طے پاگیا

دبئی (این این آئی۔ 11 جولائی2025ء)دبئی میں اب ایئر لائنز ٹکٹ کی خریداری میں کرپٹو کرنسی کا استعمال ہوسکے گا۔ اس حوالے سے دبئی ایئرپورٹ کے حکام کا عالمی کرپٹو حکام کے ساتھ معاہدہ ہوگیا ہے، جس کے تحت اماراتی ایئر لائنز کے ٹکٹس کی خریداری کیلئے کرپٹو کرنسی قابل قبول ہوگی۔

حکومت دبئی کے مطابق دبئی ڈیوٹی فری میں بھی کرپٹو کرنسی سے شاپنگ ممکن ہوگی۔دبئی کے حکام پرعزم ہیں کہ دبئی کا ڈیجیٹل وژن کرپٹو کرنسی سے مربوط ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *